نارووال میں نان ،روٹی کی قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے 93دوکانداروں کو جرمانہ،5تندورسیل

بدھ 17 اپریل 2024 18:18

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ضلع بھرکی حدود میں نان اور تندوری روٹی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کریک ڈائون جاری،93دوکانداروں کو 1 لاکھ 64 ہزار 500 روپے جرمانہ،5 تندوروں کو سیل کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سیروٹی اورنان کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جاری کاروائیوں کی مکمل طورپرمانیٹرنگ کی جارہی ہی,کیونکہ روٹی اورنان کی قیمتوں میں کمی وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے اورڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15روپے اور120گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں آب تک روٹی اور نان کی خلاف ورزی کے مرتکب 93دوکانداروں کو 1لاکھ64ہزار500روپیجرمانہ کیاجاچکاہے اور1 مقدمیکا اندراج کروایا گیا ہے جبکہ اس دوران5 تندور نان شاپ کو سیل بھی کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :