اٹک ، معمولی تلخ کلامی پر شہری کو موت کی ابدی نیند سلانے والے درندہ صفت ملزمان گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 19:28

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) معمولی تلخ کلامی پر شہری کو موت کی ابدی نیند سلانے والے درندہ صفت ملزمان گرفتار، دوران تفتیش وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق ظفر خان ولد محمد نے جنڈ پولیس کو بیان دیا کہ میں اپنے بھائی فضل خان کے ساتھ نماز کے لیے جا رہا تھا کہ راستہ میں دیکھا کہ امانت خان ولد احمد خان میرے بھائی فضل خان کی کھیت میں بھیڑ بکریاں چرا رہا تھا جس کو منع کیا تو امانت خان گالم گلوچ کرنے لگا اسی دوران امانت خان کا بھائی پھلیل خان بھی آ گیا پسٹل نکال کر سیدھا فائر میرے بھائی پر کیا جو خوش قسمتی سے میرے بھائی کو نہ لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے امانت خان اپنے گھر سے رائفل لے کر آ گیا اور قتل کی نیت سے سیدھا فائر کیا جو میرے بھائی فضل خان کی چھاتی میں لگا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا، تھانہ جنڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے قلیل وقت میں شہری کو موت کی نیند کی سلانے والے درندہ صفت ملزمان امانت خان اور پھلیل خان پسران احمد خان سکنہ چھپری جنڈ کو گرفتار کر لیا جن سے دوران ا نٹر یو گیشن وقوعہ میں استعمال ہونے اسلحہ رائفل 8 ایم ایم پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ہر دو ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :