پنجاب حکومت ہر صورت کسانوں سے گندم خریدی: ملک ندیم اعوان

بدھ 17 اپریل 2024 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے رہنما ملک ندیم اعوان نے کہا ہے کہ افسوس سے یہ کہنا پڑے گا کہ زمیندار کو حکومت نے کوئی ریلیف نہیں دیا پنجاب حکومت ہر صورت کسانوں سے گندم خریدے، زمینداروں کو خوشحال کریں، حکومت نے گندم کی قیمت 39سو روپے فی من مقرر کی تھی تاہم کسان تین ہزار سے 32سو روپے تک گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے، حکومت یقینی بنائے کہ کاشت کاروں سے مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق گندم خریدی جائے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیزل کی قیمت کم کریں اگر ہم زمیندار کا خیال نہیں کریں گے تو پھر ملک میں اناج کی کمی ہو جائے گی کسانوں کے مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر اس طبقے کو نظر انداز کیا گیا تو پھر اس کے ملک پر خطرناک اثرات مرتب ہوںگے۔