گورنرسندھ سے وزیرا علیٰ سندھ کی حلف اٹھانے والے وزراء کے ہمراہ ملاقات

صوبہ میں امن و امان کی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 17 اپریل 2024 20:29

گورنرسندھ سے وزیرا علیٰ سندھ کی حلف اٹھانے والے وزراء کے ہمراہ ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حلف اٹھانے والے وزراء کے ہمراہ گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر سندھ نے حلف اٹھانے والے وزراء کو مبارکباد دی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ امید ہے وزراء اپنے محکموں کے ذریعہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :