شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس الرٹ 'سکھ یاتریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائیگا،آ ر پی او

بدھ 17 اپریل 2024 20:39

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ اورکمشنرگوجرانوالہ نویدحیدرشیرازی نے گردوارہ کرتار پورصاحب نارووال کاوزٹ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ گردوارہ کے منتظمین اورسیکھ یاتریوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سکھ براداری کواپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے گردوارہ کرتار پور نارووال آنے پر مکمل تحفظ فراہم کیاجائیگا۔

شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس الرٹ ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے باہمی امور پر تفصیلاًبات چیت کی اور انہیں فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی۔ منتظمین گردوارہ نے پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا ا ظہارکیا اور کہا کہ مقامی پولیس الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔د اخلی اور خارجی راستوں اور پولیس چیک پوسٹوں کا بھی وزٹ کیا۔

ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے اس دوران افسران اور جوانوں کو بریف کیا اور انہیں الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات کیں۔انہوں نے کہا کہ گردوارہ کرتار پور کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ایس اوپیزپر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے۔اس ضمن میںکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :