ملتان پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار ،شراب برآمد

بدھ 17 اپریل 2024 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ملتان پولیس نے کارروائی کے دوران ایک شراب فروش کو گرفتار کر کے شراب برآمد کرلی۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ بہاوالدین زکریا کے ایس ایچ او حشمت بلا ل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بدنام زمانہ شراب فروش علی حیدر ولد نعیم سکنہ طارق آباد کو گرفتار کر کے120 بوتلیں ولائتی اور 4 گیلن دیسی شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ملزم شراب فروشی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :