گوٹھ بابو ماچھی میں شادی کی خوشی میں نشہ میں دھت نوجوان کی فائرنگ سے مقامی فنکارجاں بحق

بدھ 17 اپریل 2024 20:49

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) گوٹھ بابو ماچھی میں شادی کی خوشی میں منعقد تقریب میں نشہ میں دھت نوجوان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مقامی فنکار دیدار ماچھی جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب ملکانی شریف کے قریبی گوٹھ بابو ماچھی میں فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے مقامی فنکار دیدار ماچھی کو حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا . مقامی زرائع کے مطابق شادی کی خوشی میں منعقد راگ رنگ کی محفل میں شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی فائرنگ کی زد میں آکر مقامی فنکار دیدار ماچھی جان بحق ہو گیا . جبکہ مقامی پولیس کے مطابق کیس کے اندراج کے لئے ورثہ کا انتظار ہی. ورثہ کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین سے فارغ ہو کر پولیس سے رابطہ کیا جائے گا ۔