ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کا مختلف علاقوں میں دورہ

بدھ 17 اپریل 2024 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کا مختلف علاقوں میں دورہ،اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے سوہان اور گردونواح میں تندور کی دکانوں کے نوٹیفائیڈ ریٹ کو چیک کیا اور نرخوں کی خلاف ورزی پر /-3000 روپے جرمانہ عائد کیا، اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی پٹرول فیلنگ ایجنسیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور دو غیر قانونی پٹرول فیلنگ ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا،دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی۔