بدین ،پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری.425 لیٹرز دیسی شراب ، 2100 سفینا اور گٹکے برآمد

بدھ 17 اپریل 2024 21:25

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ضلع بدین میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری.425 لیٹرز دیسی شراب ، 2100 سفینا،گٹکے اور 750 گرام چرس اورایک مسروقہ بکری برآمد۔ 14 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کے احکامات پر ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری سب انسپکٹر فیاض علی برڑو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 روپوش ملزمان عبدالخالق ٹنگڑی اور عبد اللطیف ٹنگڑی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر خیر محمد نہڑیو نے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 275 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم منٹھار خاصخیلی کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 ملزمان نبن خاصخیلی اور علی نواز عرف ابو ماچھی موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پنگریو نے مزید کاروائیوں کے دوران چرس فروش ملزم محمد اسلم ماچھی کو 70 گرام چرس اور خمیسو بھیل کو 100 گٹکے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب انسپکٹر منظور احمد جمالی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزمان گاگو ریباری اور ارشاد ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 440 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ چرس فروش ملزم ھیرو میگھوار کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم رجب شاھ موقع سے فرار ہوگیا ملزمان کے قبضے سے 680 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ کھوسکی سب انسپکٹر محمد عارف جروار نے اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 150 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے پولیس نے کاروائی کے دوران بٹھی مالک قادر بخش برڑو کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کھوسکی نے کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم منور درس کو 510 گٹکے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ کھوسکی نے مزید کاروائی کے دوران ملزم اسماعیل جونیجو کو گرفتار کرکہ مسروقہ بکری برآمد کرلی ہے ملزم کے خلاف تھانہ کھوسکی پہ بکری چوری کا مقدمہ درج ہے۔

ایس ایچ او تھانہ تلہار سب انسپکٹر محمد یعقوب جاکھرو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ 2 گٹکہ فروش ملزمان دلمراد عرف دل ماچھی اور حکیم ماچھی کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 800 گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔انچارج سی آئی اے انسپکٹر ایاز علی میمن نے اسٹاف کے ہمراہ تھانہ بدین کی حدود میں کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم خیر محمد اڈھیجو کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 250 گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :