ممکنہ بارشوں کے پیش نظر شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، ڈپٹی کمشنر گلگت

بدھ 17 اپریل 2024 21:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ، چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق 18سے 22 اپر یل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور بلند و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودہ گرنے کا خدشہ ہے، ممکنہ صورت حال کے سبب گلگت بلتستان کے مختلف علاقات میں زمینی آمدورفت بھی معطل ہونے کا امکان ہے۔

شہری بل بورڈز، بجلی کی تاروں اور پرانے درختوں کے نیچے جانے سے اجتناب کریں۔ نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ،،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شروٹ اورجگلوٹ گوروکے عوام پہاڑی علاقے جہاں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں۔ اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پذیر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :