صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا مانجھند کے قریب انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے مانجھند کے قریب انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مانجھند میں پیش آنے والے افسوسناک واقع پر غمزدہ ہیں، حادثے میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے روڈ حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات وحادثات کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ موثر حل کے نفاذ اور ایسے سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہم عوام کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات بڑھانے کے اپنے عزم میں پختہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :