مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ پر اظہار تشویش

بدھ 17 اپریل 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ نے پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ پر اظہار تشویش کیا ہے. اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ نہایت تشویشناک خبر ہے، دھماکہ کا شکار اخونزادہ چٹان کی خیریت بارے دعا گو ہوں، صوبہ خیبرپختونخوامیں بڑھتی دہشتگردی ہمیں گھمبیر حالات کی طرف لے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ یہ صورتحال معیشت کے لیے مزید مشکلات اور امن و امان کے لیے تباہ کن ہے۔