ملتان میں انسداد ڈینگی مہم کے دوران کمرشل عمارات کو 312 نوٹسز جاری کئے گئے، ترجمان کمشنر

جمعرات 18 اپریل 2024 10:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) انسدادڈینگی مہم کے دوران اس سال اب تک مختلف کمرشل عمارات کو 312 نوٹسز جاری کئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان کمشنر ملتان نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بتایا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کمشنر مریم خان کی ہدایت پر ڈویژن میں ہفتہ انسداد ڈینگی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے نجی بینک ،وئیر ہاؤس اورنجی پلازہ کو نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ ایک عمارت سربمہر کردی گئی۔ترجمان نے کہا کہ کمشنر مریم خان کی انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے احکامات ہیں جس کے لیے متعلقہ اداروں کوکاٹھ کباڑ، کوڑا کرکٹ کو فوری تلف کرنے اورعوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :