موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے جس کی وجہ سے زراعت کی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے ،پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں

جمعرات 18 اپریل 2024 11:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے جس کی وجہ سے زراعت کی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں نہ صرف گرین نیٹ بڑھانا ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آلودگی پر بھی قابو پانے کیلئے موثر اقدامات عمل میں لانے ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وویمن ہاسٹل میں یادگاری پودا لگاتے ہوئے کیا۔ اس ،موقع پر پرنسپل آفیسر اسٹیٹ ڈاکٹر ندیم اکبر ، انچارج گارڈننگ ونگ ڈاکٹر عدنان یونس، چیف ہال وارڈن ڈاکٹر انوار الحق، ہال وارڈن ڈاکٹر محمد طیب، فی میل ہال وارڈن ڈاکٹر سدرہ اعجاز ، پرنسپل آفیسر ای سی ڈی ڈاکٹر محمد ارشد ، پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد واہلہ و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کا شمار دنیا کی اولین گرین جامعات میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کا درجہ حرارت باقی شہر کی نسبت ایک سے دو درجے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ پلانٹیشن کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گرین ایریا بین الاقوامی میعار نسبت کافی کم ہے ۔ جس کیلئے ہمیں مزید اقدامات بروئے کار لانا ہونگے۔