تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون ،موٹر سائیکل برآمدکرلی

جمعرات 18 اپریل 2024 12:49

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون ،موٹر سائیکل برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل پتوکی عرفان اکبر بٹ کے احکامات کی روشنی میں تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاںکیںدوران کاروائی پولیس نے راہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث طلحہ عرف تالی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے نقدی دو لاکھ روپے، 06 موبائل فونز، 02 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکیا پولیس نے صدر امن پریس کلب پتوکی کو مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ملتان روڈ پتوکی اور گردونواح میں راہزنی کی 08 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔