ہوٹل مالکان کو پنجاب حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت بھاری جرمانوں کا سامنا کرنے پڑے گا ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی

جمعرات 18 اپریل 2024 12:54

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود نے کہا ہے کہ ہوٹل مالکان پنجاب حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر روٹی اور نان کی قیمت پر فروخت کریں گندم کا ریٹ 3900روپے مقرر ہوچکا ہے اور آٹا کی قیمتوں میں بھی کمی آچکی ہے ہوٹل مالکان کو پنجاب حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت بھاری جرمانوں کا سامنا کرنے پڑے گا شہریوں ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھوں گا پنجاب حکومت کی ایس ایو پیز پر عملدرآمد کروانا میری اولین ترجیح ہے ہوٹل مالکان مارکیٹ سے مہنگا آٹا ملنے کی صورت میں مجھ سے ڈائیریکٹ دفتر میں ملیں یا فون پر رابطہ کریں تحصیل پتوکی بھر میں پرائس کنٹرول ٹیمیں کام کر رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :