ایف آئی اے کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر سماعت اگلے ماہ تک ملتوی

جمعرات 18 اپریل 2024 12:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر وکلاء کی جانب سے دلائل کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے درخواست پر سماعت کی ۔ڈپٹی ڈائریکٹرز عقیل الرحمان اورندیم عمار کے وکلا ء نے دلائل کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عقیل الرحمان اور ندیم عمار پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور لا ء افسر کام کر رہے تھے ،سیاسی بنیادوں پر تین سالوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر ایف ائی اے لاہور میں تعینات کر دیا گیا ،تین سال مدت پوری ہونے کے بعد ایف آئی اے نے ان دونوں افسران کی خدمات پراسیکیوسن واپس کر دیں ،پراسیکیوشن نے دونوں افسران کو واپس آکر جوائننگ نہ دینے پر معطل کیاِدونوں افسران غیر قانونی ایف آئی اے میں کام کر رہے ہیں ،استدعا ہے عدالت دونوں افسران کی بطور ایف آئی اے ڈیپوٹیشن پر تقرریوں کو کالعدم قرار دے۔