ڈی پی او اپر کوہستان کی دفتری سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ

جمعرات 18 اپریل 2024 12:59

اپر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈی پی او اپر کوہستان محمد صدیق نے کہا ہے کہ تمام دفتری امور کو بروقت مکمل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان اپر کوہستان پولیس کے مطابق دفتری سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ میں ڈی پی او نے کہا کہ دفتر میں آنے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، چیک اینڈ بیلنس اور صفائی ستھرائی میں بہتری لائیں، اپنے اپنے دفاتر میں پینڈنگ کام کو بروقت مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ افسران بالا سے موصول ہونے والے خطوط کا فوری جواب بھجوائیں، دفتر میں تعینات تمام آفیشلز ٹائمنگ کا خاص خیال رکھیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل، عدالتوں میں شہادتوں کی فراہمی اور پولیس اہلکاروں کی بطور گواہ حاضری کو یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ سٹاف کو متحر ک اور ڈی پی او آفس میں موصول ہونے والی تمام شکایات کو ایس او پیز کے مطابق بروقت حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :