مانسہرہ پولیس کی سوشل میڈیا پر وائرل ون ویلرز ویڈیو پر کارروائی، متعدد گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 12:59

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ون ویلرز ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد ون ویلرز کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق بالاکوٹ کی حدود سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کچھ نوجوان ون ویلنگ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ ڈی پی او مانسہرہ نے ان ون ویلرز کو گرفتار کرنے کے لئے ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ کو ہدایت کی تھی۔ ایس ایچ او بالاکوٹ نے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ون ویلرز کو گرفتار کر کے موٹرسائیکلیں قبضہ میں لے لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :