سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کا نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال سیالکوٹ کا دورہ،قیمتوں کا جائزہ لیا

جمعرات 18 اپریل 2024 13:18

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ ملک عبداللہ نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سرکاری نرخ ناموں کو مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے اور گراںفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانے کی بھی یقینی دہانی کروائی۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ نے نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا اور نیلامی کے عمل کی کڑی نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے۔خیال رہے ان کا یہ دورہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی ہدایت پر کیا گیا۔