شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ میں جھلسنے والے ماں بیٹا جان بحق

جمعرات 18 اپریل 2024 14:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ میں جھلس جانے والے ماں بیٹا جان بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ جھمرہ روڈ پر گھر میں لگنے والی آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے ماں بیٹا 33 سالہ اجالا اور 4 سالہ اسماعیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے.پنکھے میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں لگنے کے باعث آتشزدگی سے دونوں ماں بیٹے کے جسم کا 80 فیصد جھلس گیا تھا ،دونوں الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ میں زیرعلاج تھے۔

متعلقہ عنوان :