سرگودہا ، طبی مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز

جمعرات 18 اپریل 2024 14:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ضلع سرگودھا کے طبی مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیر کا آغاز بھی جلد ہوجائے گا جبکہ سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر کام کا باقاعدہ آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا جس سے سرگودھا کے علاوہ گردونواح کے علاقوں کے مریضوں کو بھی بہتر طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔