پشاور،صوبہ بھرمیں اسلامیات کےپرچے سےمیٹرک امتحانات کاآغاز ہوگیا

جمعرات 18 اپریل 2024 14:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) پشاورسمیت صوبہ بھرمیں اسلامیات کے پرچے سے میٹرک امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ صوبہ بھر میں 8 لاکھ 93 ہزارسے زائد طلبہ میٹرک امتحانات میں حصہ لیں گے۔ امتحانات میں 4 لاکھ 22 ہزار طالبات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے میں 3 ہزار 528 امتحانی ہال قائم کیے گئے ہیں جبکہ 23 ہزار996 اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔میٹرک انتحانا ت کے حوالے سے چئیرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصراللہ یوسفزئ کا کہنا ہے کہ پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام 1 لاکھ 78 ہزار 335 طلبہ امتحانات دیں گے جن میں 61 ہزار 879 طالبات بھی شامل ہیں۔پروفیسر نصر اللہ یوسفزئی کے مطابق صوبہ بھر کے تمام امتحانی ہالوں میں خفیہ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں تاکہ امتحان کی سخت مانیٹرنگ کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :