وزیرخزانہ کی ڈوئچے بینک کے نمائندوں سے ملاقات ، ماضی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے طریقے کو سراہا

جمعرات 18 اپریل 2024 14:40

واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں وزیر نے بینک کی جانب سے ماضی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے طریقے کو سراہا۔

(جاری ہے)

بینک کے نمائندوں نے وزیر کو بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں تک رسائی میں حکومت پاکستان کی مدد کے لیے مختلف لین دین کے ڈھانچے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گرین/سسٹینیبلٹی بانڈ کے اجرا کے لیے پائیدار مالیاتی فریم ورک کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :