اچھی کارکردگی پر افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،ڈی پی او گنڈا پور

جمعرات 18 اپریل 2024 14:48

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی نہ دکھانے والوں کو محکمانہ سزائیں دی جائیں گی، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ پہلے سے بڑھ کر فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جمعرات کو یہاں ڈی پی او ہاوس میں ڈیوٹی کے فرائض خوش اسلوبی سے نبھانے والے پولیس افسران اور جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شفیع اﷲ گنڈا پور نے کہا کہ ہمارا محکمہ کا مقصد شہر میں امن و امان کا قیام ہے، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کر کے ہی ہم اس شہر کو پاک کر سکتے ہیں، شہریوں کو بھی امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی بھرپور مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی مستقبل میں بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی، کارکردگی نہ دکھانے والوں کو محکمانہ سزائیں بھی دلوائیں گے، اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں تاہم آپ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور منشیات فروشوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر محکمہ اور بعد ازاں اﷲ کے حضور بھی سرخرو ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :