اسسٹنٹ کمشنر جدبا کا امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ، عملہ کو امتحانی عمل میں شفافیت کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 14:50

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر جدبا نے امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول جدبا کا دورہ کیا،وہاں ہونے والے امتحانات کا جائزہ لیا اور متعلقہ سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ امتحانی عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاران کو بھی ہدایات جاری کیں کے امتحانی مرکز کی حدود میں غیر متعلقہ اشخاص کا داخلہ ممنوع کرے۔