لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جلسوں کی اجازت کیےلئے دائر درخواستیں ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دیں،قانون کے مطابق فیصلے کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 15:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جلسوں کی اجازت کےلئے دائر درخواستیں ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجواتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو سن کر زیر التوا درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں، عدالت نے کیس نمٹا دیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس شجاعت علی نے پی ٹی آئی کے ندیم الطاف اور محمد خان مدنی کی درخواستوں پر جمعرات کو سماعت کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا ۔ عدالت نے دونوں درخواستیں ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔