سرگودہا، مُردوں کی باقیات چوری کرنے والا گروہ سرگرم، 4 مشتبہ جعلی عامل گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 15:26

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سرگودہا میں تھانہ لکسیاں پولیس کی حدودمیں مُردوں کی باقیات چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔ یہ دلخراش واقعہ سرگودھا میں لکسیاں کے علاقہ موضع سیوڑ میں قبروں کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ لکسیاں کو محمد ناصر ولد صاحب خان نے اطلاع دی کہ اُسکا بیٹا ایک سال قبل فوت ہوا اوراس کو سیوڑ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جس کی قبرپرگیا توقبرکی مٹی کھودی ہوئی تھی اوردیگر قبروں کی بھی بے حرمتی ہوئی تھی اوران کی باقیات چوری کی گئی تھیں۔

مُردہ چور گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی جس پر پولیس تھانہ لکسیاں نے قبروں کی بے حرمتی کرنے کا مقدمہ درج کر لیااور4جعلی عاملوں کو حراست میں لے لیاہے مزید تفتیش جاری ہے اورانکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :