سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ڈکیتی و راہزنی میں ملوث 3 ڈاکو گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 15:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی میں ملوث 3 ڈاکو گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 3 ڈاکوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ،2موٹر سائیکلیں، نقدی7 لاکھ روپے، 6عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔