نسل نو کی شرکت کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی، کمشنرملتان

جمعرات 18 اپریل 2024 15:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) کمشنرملتان مریم خان نے کہا ہے کہ نسل نو کی شرکت کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی، حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرات بڑھ گئے ہیں، ان خیالات کااظہارانہوں نے انسداد ڈینگی مہم کی اگاہی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ریلی میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر)رضوان قدیر، سی پی او صادق ڈوگر ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل، ڈپٹی ڈائریکٹر ارم سلیمی اور ڈاکٹر عطا الرحمن بھی شریک تھے جبکہ ریلی میں طلباکی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نےڈینگی سے آگاہی کے حوالے سے پلے کارڈزاٹھارکھے تھے۔

مریم خان نے مزید کہاکہ ہر شہری اپنے ارگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر اس مہم میں شامل ہو سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنرملتان نے کہاکہ ڈینگی لاروا کی تلفی کےلئے موثر سکریننگ اور سپرے کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کو ڈینگی کے حساس مقامات پر خصوصی چیکنگ کا ٹاسک دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کےلئے خصوصی وارڈ مشتق کئے گئے ہیں۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سی پی اوملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کمرشل عمارات مالکان کےخلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :