اے آئی جی ویلفئر کی بیلوٹ بم دھما کہ کےشہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات، تحائف، تعریفی اسناد ،نقد کیش پیش کی

جمعرات 18 اپریل 2024 16:29

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر اے آئی جی ویلفئر حمیداللہ نے ضلع باجوڑ کا دورہ کیا اور دو ماہ قبل پیش آنے بیلوٹ بم دھما کہ کےشہداء پولیس کے اہل خانہ کیساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کے موجودگی میں ملاقات کی۔ اے آئی جی ویلفئر نے آئی جی خیبرپختونخوا کے طرف سے بھیجے گئی تحائف جس میں سوینئیر، تعریفی اسناد اور نقد کیش ایورڈ شامل تھے کو شہداء کے لواحقین کےحوا لے کیا۔

(جاری ہے)

اے آئی جی ویلفئر نے اس موقع پر شہداء کے ورثاء کو یقین دلایا کہ پولیس پیکیج کے تحت ملنے والے مراعات میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی۔ معاوضے کے رقم، تنخواہیں اور پولیس میں بھرتی پر کام اخری مراحل میں ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد تمام مراعات شہداء کے لواحقین کو ریلیز کی جائیگی۔ جس سے یقیناً وہ کچھ حد تک زندگی کی ضروریات پورے کر سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے بچے ہمارے اپنے بچے ہے۔ انکی صحت، تعلیم اور بہتر مستقبل کیلئے انہیں ہر قسم سپورٹ فراہم کیا جائے گا۔