کراچی،درخشاں تھانے میں تشدد کے باعث ملزم کی ہلاکت کا انکشاف

جمعرات 18 اپریل 2024 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں قائم درخشاں تھانے میں تشدد کے باعث ملزم کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔جناح ہسپتال کی جانب سے بنائی گئی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میڈیا کو موصول ہوگئی جس میں بتایا گیا ہے کہ متوفی کے جسم پر 13 جگہوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈیکو لیگل افسر نے پہلے صفحہ پر ہی موت کو غیر طبعی قرار دے دیا، معیز نسیم کو مردہ حالت میں ہی جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اس کے مطابق اسٹیشن ہاؤس افسر تھانہ درخشاں نے لاش بھیجی تھی جبکہ سب انسپکٹر سلیم بروہی لاش لے کر آئے، معیز نسیم کے کپڑے خون سے بھرے ہوئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معیز کے کمر کے نچلے دونوں حصوں پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں۔