بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں داخلے 20 اپریل سے ہوں گے

ملکی غیر ملکی طلبہ کیلئے سہولت، تمام شعبہ جات کے داخلہ فارم، آفیشل ویب سائٹ پر جاری

جمعرات 18 اپریل 2024 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی میں ملکی وغیر ملکی طلبہ کے تعلیمی سال 2024-25کے نئے تعلیمی سال کے داخلوںکاآغاز20اپریل11شوال کو ہوگا، داخلہ فارم ،آفیشل ویب(www.binoriaonline.com)سائٹ پر جاری،طلبہ آن لائن فارم جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹرمفتی نعمان نعیم کی سربراہی میں مجلس تعلیمی اور انتظامی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں تمام شعبہ جات میں محدود نشستوں کیلئے نئے داخلوں کا اعلان کیا گیا۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق شعبہ دارالقرآن،قاعدہ، ناظرہ، قرا ت سبعہ کے ساتھ اسکول کی تعلیم،پانچ سالہ فاسٹ ٹریک میٹرک ،درس نظامی اردو عربی اور،,میٹرک پاس طلبہ کیلئے درجہ اولی معہد جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مارکیٹ کی طلب کے مطابق کورسز کے ساتھ ڈپلومہ کرایا جائے گاجبکہ تخصصات (Specialization)، تخصص فی الفقہ(شافعی، حنفی) کلی الحدیث وعلومہ، تخصص فی الادب العربی،تخصص فی التفسیر، کلی تعلیم و تدریب ،ابلاغ عامہ اور غیر ملکی طلبہ کے لیے 6سالہ آن لائن اور آن سائٹ عالم کورس میں محدود نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے،داخلہ فارم جامعہ کے دفتر تعلیمات اور متعلقہ شعبہ جات سے صبح 8 سے دوپہر 11بجے تک وصول کیا جا سکتا ہے ، ملکی وغیر ملکی طلبہ آن لائن رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں،کاغذات کی جانچ پڑتال اور انٹری ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد داخلہ دیا جائے۔

(جاری ہے)

مزید معلومات کیلئے آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :