پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

جمعرات 18 اپریل 2024 19:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے روٹی اور نان کی قیمتوں اور وزن کی چیکنگ کے لیے 154 انسپکشنز کیں ، روٹی اور نان کی قیمتوں میں اوور چارجنگ کرنے والے 26 تندور، نان بائی اور ہوٹل مالکان کو 79 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،خلاف ورزی کے مرتکب 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے برخلاف روٹی اور نان کے ریٹس میں اوور چارجنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،مہنگے داموں روٹی اور نان کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، انہوں نے کہا کہ بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں کے تندور اور ہوٹلز سیل کیے جائیں ، عوام ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کر کے انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔

\378

متعلقہ عنوان :