ڈی سی دیر لوئر نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ کی چھٹیاں منسوخ کردیں

جمعرات 18 اپریل 2024 19:13

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں  ڈپٹی کمشنر دیر پائین  واصل خان نے دیر پائین پائین موجودہ موسمی صورتحال ، اور مسلسل بارشوں کے  پیشنگوئی کے سلسلے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کی ہیں۔

(جاری ہے)

تمام محکمہ جات کے افسران ماتحت سٹاف ، ڈاکٹرز ، پیرامیڈکس ، ریسکیو1122 کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے. انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کی اجازت لازمی ہوگی. بغیر اجازت کے غیرحاضر سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس) طارق حسین کوتمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوارڈنیشن رکھنے ، ٹریفک کی بلا تعطل فراہمی یقنی بنانے ، تالاش شمشی خان خوڑ پر ٹریفک ، دیر لیویز اور ریسکیوں کے اہلکار تعینات کرنے کی ہدایات دی گئی. ڈی سی نے تمام محکمہ جات کو الرٹ رہنے اور بروقت ریسپانس دینے کی احکامات جاری۔

متعلقہ عنوان :