سیالکوٹ، ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا ریسکیو 1122 سیالکوٹ کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2024 19:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سیالکوٹ ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے ریسکیو 1122 سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے سینٹرل ریسکیو اسٹیشن، پکی کوٹلی اسٹیشن، کوبہ چک اسٹیشن اور کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر کے ہمراہ ٹیم کے میمبر اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد رضا کے علاوہ شفٹ انچارج سلیمی شامل تھے۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے سٹاف کی ظاہری حالت، جسمانی فٹنس اور پریڈ کا جائزہ لیا،ڈیوٹی پر موجود تمام سٹاف کی پرفارمنس بک بھی دیکھیں۔ اس کے علاوہ ریسکیو وہیکلز کے اندر موجودسامان، سٹورز ، اکاؤنٹ آفس، ریسکیو وہیکلز کا جائزہ بھی لیا، کنٹرول روم میں کال ریکارڈ سسٹم کا جائزہ لیا۔ بعدازاں انہوں نے ریسکیورز کی آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے سینٹرل ریسکیو سٹیشن پر مختلف ایمرجنسی تکنیک کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال بھی موجود تھے۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیورز کو ضرور ہدایات بھی دیں۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ اپنے ریکارڈ کو ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں اور ریسکیورز ہر شفٹ میں آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان میں نکھار پیدا کرنے کے لیے مشق لازمی کریں تا کہ کسی بھی ایمرجنسی یا ڈیزاسٹر کی صورت میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کر کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :