ریجن بھر میں مزید 271ملزمان بجلی چورپکڑ لئے گئے، 127کے خلاف مقدمات کا اندراج

212روز سے جاری مہم میں3ارب 32کروڑ 61لاکھ 50ہزار530روپے کے ڈیٹکشن بل جاری

جمعرات 18 اپریل 2024 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 24گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں مزید 271ملزمان بجلی چورپکڑ لئے، 127کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ 18کوگرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7کمرشل،2زرعی اور262ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے 1لاکھ 94ہزار 347یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 57لاکھ 65ہزار829روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

سانگلہ ہل کے علاقے میں کنکشن کو 1لاکھ 50ہزار روپے، قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ 30ہزارروپے، شاہدرہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1لاکھ 15ہزار روپے اور شاہدرہ میں ہی ایک اور ملزم کو 1لاکھ 10ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو 212روزمکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 72ہزار 985ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 69 ہزار 918ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 29ہزار885ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو 8کروڑ 86لاکھ 36ہزار 842یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 3ارب 32کروڑ 61لاکھ 50ہزار530روپے بنتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :