کنوینر شاہ محمد ہاڑا بلوچ کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے ڈویلپمنٹ بجٹ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 18 اپریل 2024 19:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کا ڈویلپمنٹ بجٹ اجلاس کنوینر شاہ محمد ہاڑا بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر خان عمرانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بشیر احمد سدھایو جنرل کونسلرن میر بلال صادق عمرانی میر غلام نبی عمرانی میر اکبر خان عمرانی پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو حاجی قدیر قریشی شعیب احمد بنگلزئی حاجی غلام رسول سولنگی خلیل احمد قریشی خان محمد سیال دین محمد لہڑی داسو مل ہرپال داس حاجی شیر احمد کھیازئی مولا حسن جتک گل حسن پہوڑ فاروق احمد بنگلزئی سمیت دیگر مرد خواتین کونسلرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف کونسلرز نے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام وارڈز کے ممبران کو مساوی طور پر بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ تمام کونسلرز اپنے متعلقہ وارڈز میں ترقیاتی عمل شروع کروا سکیں کیونکہ عوام نے انہیں بھاری مینڈیٹ دیکر خدمت کرنے کا موقع دیا ہ۔