راولپنڈی،تھانہ چونترہ کے علاقہ راجڑ میں مبینہ سابقہ رنجش کی بنا پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق

جمعرات 18 اپریل 2024 20:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) تھانہ چونترہ کے علاقہ راجڑ میں مبینہ سابقہ رنجش کی بنا پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہو گئے اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یونین کونسل راجڑ کے سابق چیئرمین کے ڈیرے پر پیش آیاجہاں پر مقتولین کام کرتے تھے فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ مقتولہ نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد مکان بھی فروخت کر دیا تھا جبکہ مقتولہ اور سابقہ شوہر کے درمیان رنجش چل رہی تھی پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 44سالہ رانی بی بی اور35سالہ محسن کے نام سے ہوئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ سابقہ رنجش کا شاخسانہ ہے نعشوں کوپوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیاادھرایس ایس پی آپریشنز نے دوہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔