10سالہ بچے کو قتل کرنے کا ملزم شک کا فائدہ دیکربری

جمعرات 18 اپریل 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مدرسہ میں بدفعلی کے بعد میں 10سالہ بچے کو قتل کرنے کے ملزم کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا۔ ٹرائل کورٹ نے 2018ء میں احسان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔