وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

جمعرات 18 اپریل 2024 22:07

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور کسٹم کے 4 اہلکاروں اور ایک بچی کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔وزیر داخلہ نے شہداء کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :