کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
سیریز کے پہلے ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم سے سینئر کھلاڑی کو ڈراپ بھی کر دیا گیا
محمد علی جمعرات 18 اپریل 2024 19:55
(جاری ہے)
دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، افتخار احمد، شاداب خان، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیم میں شامل ابرار احمد اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو تو 2 برس قبل ہی کر چکے، تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وہ آج اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔ دوسری جانب دی ویدر چینل کے مطابق میچ کے دوران بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔ موسم کی تازہ ترین پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ آج دن کے وقت بارش کا 60 فیصد اور رات کے وقت 80 فیصد امکان ہے۔ 20 اپریل کو راولپنڈی میں بھی بارش کا 49 فیصد امکان ہے جو دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا دن ہے۔ تاہم 21 اپریل کو جب تیسرا T20I ہونے والا ہے تو بارش کا امکان 19 فیصد سے کافی کم ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے تین میچوں کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور جائیں گی جہاں وہ بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ T20I سیریز کے پانچوں میچ شام 7:00 بجے شروع ہوں گے۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس بارہ میچز ہیں، کوشش کریں گے ان میچز کے دوران اپنی تیاریاں مکمل کر لیں، ہم نے بہت سی چیزوں کو تبدیل کیا، کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے اچھی ٹیم لیکر جائیں گے، کوشش ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں، اس سیریز میں مختلف کمبی نیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے، آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہو جائیں گے، کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے، ٹیم میں کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، ہماری بیٹنگ سٹرونگ ہونے جا رہی ہے، عثمان خان، عرفان نیازی کو کھلائیں گے، ہماری بیٹنگ 9 ویں نمبر تک جائے گی، نوجوان کھلاڑی کے آنے کی سینئر کو خوشی ہوتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پاکستان سے سیریز چیلنجنگ ہوگی، پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بہت مضبوط ہوتی ہے، ہم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ہم ایک ٹیم کے طور پر تفریحی کرکٹ کھیلنے اور کھیل کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے، ہم نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا اور ہمارے سکواڈ میں شامل زیادہ تر کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، پاکستان آکر بہت اچھا لگا، اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.