سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کی کمی کر دی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کی کمی کر دی۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز سکول صبح 7بج کر 45پر لگیں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 15منٹ پر ہوگی، بوائز سکول صبح 8بجے لگا کریں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔اسی طرح جمعہ کے روز گرلز سکولز کو 11بج کر 45منٹ پر اور بوائز سکولز کو 12 بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ میں پہلی شفٹ کے سکول صبح پونے 8بجے لگیں گے اور چھٹی سوا 12بجے ہوگی جبکہ سیکنڈ شفٹ کے سکول سوا 2 بجے لگیں گے اور چھٹی شام ساڑھے 5بجے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :