وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے حکم پر بیوہ خاتون کو بینولنٹ فنڈ کی رقم ادا کردی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے احکامات پر کوئٹہ کی رہائشی بیوہ خاتون کو بینوولینٹ فنڈ کے 5 لاکھ 60 ہزار روپے ادا کردیئے گئے۔ کوئٹہ کی رہائشی درخواست گزار بیوہ خاتون نے وفاقی محتسب ریجنل آفس میں درخواست دائر کی تھی کہ اس کا شوہر وفاقی محکمے میں ملازمت کرتا تھا جس کی وفات کے بعد انکے بینولینٹ فنڈ کے 5 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد کی رقم متعلقہ محکمے کی جانب سے تاخیر کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ وفاقی محتسب نے درخواست گزار کی بینولینٹ فنڈ کی رقم فوری ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی 5لاکھ 60 ہزار کی رقم ان کو ادا کردی۔

متعلقہ عنوان :