سرکاری سکول سے سولر پلیٹس چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 21:00

…پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) سرکاری سکول سے سولر پلیٹس چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مسماة ن ب نے تھانہ پولیس پنڈی گھیب میں درخواست دی کہ گورنمنٹ گرلزسکول ڈھوک بڑھکی میں ہیڈ مسٹریس کے فرائض سر انجام دے رہی ہوں صبح سکول پہنچی تو معلوم ہوا کہ سکول کی چھت سے 2 عدد سولر پلیٹس کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے سولر پلیٹس چوری کرنے والا ملزم کاشف شہزاد کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :