سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی خواتین خیبرپختونخوا انیلا محفوظ درانی سے ڈی جی نادرا کی ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2024 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سیکرٹری سماجی بہبود و ترقی خواتین انیلا محفوظ درانی سے ڈی جی نادرا نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کا مقصد خیبر پختونخوا میں خواتین، خواجہ سرا، یتیم خانوں میں پلنے والے بچوں سمیت افراد باہمی معذوری کی رجسٹریشن بڑھانے کیلئے خصوصی کمپین کا انعقاد کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں طے پایا کہ نادرا کے موبائل رجسٹریشن وین صوبے کے مختلف علاقوں میں محکمہ سماجی بہبود کے توسط سے خصوصی رجسٹریشن کمپینز کا انعقاد کرے گا جس میں خواتین کیلئے پورے سیزن پر مشتمل سمر کمپین جبکہ خواجہ سرا اور افراد بہم معزوری کی رجسٹریشن کیلئے دو دو ہفتوں پر مشرمل کمپینز کا انعقاد کرنا ہے۔

سیکرٹری سماجی بہبود انیلا محفوظ کاکہنا تھا کہ ان کمپینز کا مقصد صوبے میں ان رجسٹرڈ خواتین، افراد باہم معذوری، خواجہ سرا اور دیگر کمزور طبقات کو رجسٹریشن کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کرنا ہے جس کی بدولت ان کو ان کے جائز حقوق کے حصول میں آسانی ملے گی۔

متعلقہ عنوان :