وزیراعلیٰ بلوچستان کا چمن میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

جمعرات 18 اپریل 2024 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چمن میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ناگہانی آفت میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوادکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران تمام متعلقہ ادارے ضلعی انتظامیہ مستعد رہیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ انسانی جانوں کے نقصان سے بچا جاسکے۔