-پرنس آغا محیی الدین جان احمد زئی بلوچ کی تیسری برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:35

ؔقلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پرنس آغا محیی الدین جان احمد زئی بلوچ کی تیسری برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی بلوچ ہاؤس گوم قلات میں دعائیہ تقریب و مرحوم کو خراج عقیدت پیش جبکہ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا و لنگر تقسیم کی گئی ورکرز کی کثیر تعداد شریک ہوئے، تفصیلات کے مطابق تیسری برسی کی تقریب پرنس یحیی جان احمد زئی بلوچ کی سرپرستی میں منعقد ہوا پرنس محیی الدین جان بلوچ کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ بابو رحمت اللہ کی نگرانی میں غرباء بچوں اور دیگر شرکاء میں لنگر کی تقسیم ہوئی اس موقع پر داود جان کلب کے کھلاڑیوں و ورکرز بابو رحمت اللہ محمد ہاشم محمد عمران جاوید احمد عالیزئی، نصیر احمد میر محمد یوسف شاہوانی عبدالحمید، شبیر احمد بابو خیر جان عبدالواحد، عمران جان، عبدالقادر صاحب، محمد یوسف، محمد رفیق شعیب احمد سمیت ورکرز و دیگر افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے پرنس محی الدین جان احمد زئی بلوچ کی حالات زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور انکی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مرحوم پرنس محی الدین جان بلوچ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا۔