ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) کی زیر صدارت انسداد پولیومہم کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 18 اپریل 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر)جمیل احمد بلوچ کی زیر صدارت انسداد پولیومہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) عبدالستار مینگل ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) اسداللہ، ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی، کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ کچھی، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی کچھی طارق شہباز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر سیف اللہ خان، ڈی ایس پی ڈھاڈر، انچارج لیویز فورس ڈھاڈر سمیت دیگر آفیسران موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی ایچ او نے اجلاس کو 29 اپریل سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیومہم کے متعلق محکمے کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی نے کہاکہ ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں کڑی محنت سے کام کریں ، مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، والدین بھی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے آنے والی ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ، اس وباء کے خاتمے کے لیے ہمیں ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :