وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
جمعہ 19 اپریل 2024 01:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ 25 اپریل تک ہر سکیم کی جی آئی ایس میپنگ مکمل ہو جائے گی۔ پی سی ون 10 روز میں مکمل اور ایک ماہ کے اندر سکیموں کی ٹینڈرنگ ہوگی جبکہ ڈپٹی کمشنر بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی لاہور نگرانی کریں گی۔
ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ ٰمریم نواز نے تمام متعلقہ اداروں کا ایک ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایت کی ہے، اس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ری ویمپنگ مکمل ہونے پر لاہور میں چار پانچ سال تک کسی نئی ترقیاتی سکیم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعلی ذیشان ملک نے کہا کہ ہر علاقے کا ایم پی اے اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرے گا۔ سکیموں کی تکمیل کے بعد لاہور میں کوئی ٹوٹی گلی یا سڑک باقی نہیں رہے گی۔ زیادہ فوکس ماضی میں نظرانداز شدہ علاقوں پر ہوگا۔کمشنر لاہور نے محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ ری ویمپنگ پلان کے دوران شجرکاری اور اینٹی سموگ اقدامات کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ری ویمپنگ پلان کے دوران موثر مانیٹرنگ میکانزم کام کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے بتایا کہ پانچ روز میں ڈی ڈی ڈبلیو پی سے سکیموں کی منظوری لے لی جائے گی اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈیش بورڈ بھی قائم کر لیا جائے گا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر اور معاون خصوصی نے واسا کے دفاتر کا دورہ کیا اور صارفین کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے وزیر بلدیات کو شکایات ڈیسک اور مانیٹرنگ سیل کے امور پر پر بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.